جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

پاک بھارت میچ۔۔سرفرازاحمد کے ماموں کیا کہتے ہیں؟

datetime 23  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کے لیے مشہور ہے کہ ”سرفراز دھوکا نہیں دے گا“ لیکن ان کے ماموں محبوب حسن جو بھارتی شہری ہیں، ان کا خیال ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت کو کبھی شکست نہیں دے سکتی۔یہ بات انہوں نے گزشتہ سال اس وقت بھی کہی تھی جب وہ سرفراز احمد کی شادی میں شرکت کےلیے کراچی آئے تھے۔سرفرازاحمد کے ماموں محبوب حسن اترپردیش میں رہتے ہیں۔وہ کولکتہ میں پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیے وہاں موجود نہیں تھے لیکن دھونی الیون کی جیت پر بہت خوش ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کے سالانہ امتحانات کی وجہ سے کولکتہ نہیں جا سکے محبوب حسن کا کہنا ہے کہ سرفرازاحمد پچیس سال بعد بھارت آئے ہیں۔پہلی بار وہ اپنی والدہ عقیلہ بانو کے ساتھ 1991ء میں تین سال کی عمر میںان کی شادی میں شرکت کےلیے بھارت آئے تھے۔محبوب حسن کے مطابق تقسیم کے دوران سرفرازاحمد کے دادا حاجی عقیل احمد فتح پور سے کراچی ہجرت کر گئے تھے اور اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد تعلیمی بورڈ کے چیئرمین بن گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…