موہالی(نیوزڈیسک) پاکستانی ٹوئنٹی 20 کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ جب بھی بورڈ یا کسی اور سے مخالفت مول لی تو عوام میرے ساتھ رہے ، وقار یونس اور اعجاز بٹ کے ساتھ مسائل پیدا ہوئے تو عوام میرے ساتھ کھڑے تھے ، یہ کبھی نہیں بھول پاﺅنگا ۔ ایک انٹرویومیں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہاکہ مجھے میرے والد اور فیملی نے بہت سپورٹ کیا ¾انھوں نے کبھی مجھے گرنے نہیں دیا ¾ان کی دعائیں ہمیشہ میرے ساتھ رہیں، میری اصل طاقت عوام ہیں، ہر مشکل وقت میں یا جب میں نے بورڈ یا کسی اور سے مخالفت مول لی عوام میرے ساتھ رہے، میں ہمیشہ اپنے پلیئرز اور سچائی کے ساتھ کھڑا رہا، چاہے میرے ہیڈ کوچ وقار یونس یا پھر سابق بورڈ چیئرمین اعجاز بٹ کے ساتھ مسائل ہوں عوام نے تمام مواقع پر میں میرا ساتھ دیا، میں یہ کبھی بھی نہیں بھول پاو ¿ں گا۔انہوںنے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ اندر سے میں بہت مضبوط ہوں، اگرچہ کچھ لوگ میرے مخالف بھی ہیں تاہم میں ایسی پرفارمنس پیش کرچکا جن سے ناقدین کو خاموش کرایا جاسکتا ہے۔ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کے ساتھ اپنے موازنے کے بارے میں شاہد آفریدی نے کہاکہ میں کبھی مصباح کے لیول پر نہیں پہنچ سکتا، وہ صرف کرکٹ کے بارے میں سوچتے ہیں، میں تھوڑا مختلف اور جارح مزاج ہوں، میں اپنے کھلاڑیوں سے صرف یہی کہتا ہوں کہ مجھے فیلڈ میں ان کی 100 فیصد پرفارمنس چاہیے تاکہ لوگ بھی یہ کہیں کہ پاکستان ٹیم نے میدان میں جان لڑا دی ہے، جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے لیکن جب آپ گراو ¿نڈ سے باہر آرہے ہوں تو ذہن میں یہ نہ ہو کہ آپ سے کچھ زیادہ بہتر کرسکتے تھے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر آپ 2006 میں ٹوئنٹی 20 کے دور میں ڈیبیو کرتے تو کہاں ہوتے ¾اس پر آفریدی نے کہا کہ میں عظیم پلیئرز کے ساتھ کھیلنے کے موقع سے محروم ہوجاتا جس کا موقع مجھے 1996 میں ڈیبیو کرکے ملا اور میں 20 برس کرکٹ بھی نہیں کھیل پاتا، آج کے دور میں کرکٹ بہت زیادہ ہوگئی اور اس میں 20 برس تک کھیل پانا ناممکن ہے۔
جب بھی بورڈ یا کسی سے مخالفت مول لی تو عوام میرے ساتھ رہے ، شاہد آفریدی کادعویٰ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لائیو پروگرام کے دوران مداخلت، احسن اقبال نے وضاحت پیش کردی
-
مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنما نےپیپلزپارٹی میں شمو لیت کا اعلان کر دیا
-
بند کرو اسے، بند کرو، وسیم بادامی کے شو کے دوران کسی نے زبردستی احسن اقبال کی ویڈیو کال بند کروا دی
-
سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی تنخواہ اور اوورٹائم سے متعلق بڑی پیش رفت
-
خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں معدنیات کے نکالنے کر پابندی عائد
-
مسجد حرام کی بلند منزل سے کودنے والے شخص کوبچانے والا اہلکارزخمی
-
غیر صوبائی شادی، ناجائز تعلقات اور حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان
-
انڈونیشیا میں فحش اداکارہ کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا گیا؛ 10 سالہ سفری پابندی
-
سکولز اساتذہ کیلئے خوشخبری وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان
-
پاکستانیوں کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے
-
برطانیہ؛ نابالغ طلبا سے جنسی تعلق پر خاتون ٹیچر کو ایک اور سزا سنادی گئی
-
سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
-
بیوی پر شک، شوہر نے بچوں کے سامنے اہلیہ کو زندہ جلا دیا
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ















































