موہالی(نیوزڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹونئٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا تیسرے میچ (آج)نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا ¾ میچ پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم موہالی میں کھیلا جائیگا اورپاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا ¾ پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کےلئے میچ جیتنا ضروری ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹونئٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا تیسرے میچ (آج)نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا ¾ میچ پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم موہالی میں کھیلا جائیگا اورپاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا ۔ بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کو کو سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کےلئے میچ جیتنا بہت ضروری ہے۔ پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا اور آخری گروپ میچ 25 مارچ کو آسٹریلیا کے خلاف موہالی میں کھیلے گی۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کے گیارہ کھلاڑی مندرجہ ذیل ہونے کی توقع ہے۔شرجیل خان، احمد شہزاد،محمد حفیظ/خالد لطیف، عمر اکمل، شعیب ملک، سرفراز احمد، شاہد آفریدی، عماد وسیم،محمد عرفان،محمد سمیع،محمدعامر۔