اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے متعارف کروائی گئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے تاجروں نے ڈیڑھ ماہ میں 40 ارب روپے کا کالا دھن سفید کرا لیاٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت ملک بھر سے صرف 5300 تاجروں نے اپنے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے ہیں جب کہ اس سکیم کے تحت 40 ارب روپے کا کالا دھن سفید کرا لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کہ ایف بی آرنے ریٹرن فائل نہ کرنیوالے تاجروں کے خلاف کارروائی پر غور شروع کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مدت میں ایک مرتبہ پھر 31 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت ملک بھر سے صرف چار ہزار تاجروں نے اپنے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے ہیں جب کہ اس سکیم کے تحت 40 ارب روپے کا کالا دھن سفید کرا لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آرنے ریٹرن فائل نہ کرنیوالے تاجروں کے خلاف کارروائی پر غور شروع کردیا ہے۔ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے خلاف پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں اس اہم مسئلے پر بحث کے لئے توجہ دلاو نوٹس جمع کرادیا ہے۔