کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے فوجی جوان شہید ہو گیاجبکہ شہید اہل کار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ڈی اّئی جی ایسٹ کے مطابق گلشن اقبال بلاک 5 میں 2 ڈاکووں نے ایک فوجی اہلکار سے لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے فوجی جوان وقاص شہید ہوگیا۔شہید اہل کار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جو دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ دوسرا ڈاکو فرار ہو گیا۔پولیس نے جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے 8 خول قبضے میں لے لیے۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔