کولکتہ (نیوز ڈیسک) کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں میچ سے قبل پاک بھارت لیجنڈ کھلاڑیوں کو اعزازت دینے کی تقریب ہوئی۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بینرجی نے عمران خان ، وسیم اکرم ، وقار یونس بھارت کی طرف سے سنیل گواسکر، سچن ٹنڈولکر، وریندر سہواگ کو گلدستے اور انعامات سے نوازا گیا۔ ورلڈ ٹی 20 کے میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے جوڑ سے قبل افتتاحی تقریب میں امیتابھ بچن نے اپنے خطاب میں کہا کہ جو ٹیم محنت کرے گی وہ جیتے گی۔