اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) سابق صدر پرویز مشرف کی باعزت بیرون ملک روانگی کے باعث حکومتی حلقوں میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں ۔ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے بیرون ملک چلے جانے کی صورت میں استعفیٰ دینے کے دعویدار دو وفاقی وزراءخواجہ آصف اور احسن اقبال کافی ناراض دکھائی دیتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اندر ہاشمی گروپ جو کہ سابق رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کے نام سے منسوب ہے نے سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی پر وزیراعظم سے شدید احتجاج کیا ہے ۔ اگرچہ ہاشمی گروپ میں شامل تمام وفاقی وزراءاور ممبران پارلیمنٹ پارٹی پالیسی کے تحت میڈیا کے سامنے وزیراعظم کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے نظر آتے ہیں مگر وزیراعظم کے سامنے یہ گروپ سراپا احتجاج ہے ۔ اس گروپ میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید ، وفاقی وزیر احسن اقبال ، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور مشاہد اللہ خان شامل ہیں ۔ ماضی میں صدر پاکستان ممنون حسین بھی اس کا حصہ رہ چکے ہیں ان تمام اکابرین کا موقف ہے کہ ایک ایسا آمر جس نے نہ صرف آئین شکنی کی بلکہ مسلم لیگ (ن) کے تمام رہنماﺅں کو بے شمار اذیتیں بھی دیں اور اس کا ٹرائل بھی شروع ہوچکا تھا ایسی صورت میں اسے محض وزیر داخلہ کی تجویز پر باہر کیوں جانے دیا گیا ہے ۔ اس گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ پرویز مشرف سے جاتے ہوئے واپسی پر کوئی تحریری ضمانت کیوں نہیں لی گئی اور اگر لی گئی ہے تو پھر ہمیں دکھائی جائے ۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ میں صرف وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے مطمئن دکھائی دیتے ہیں جبکہ کابینہ کے دیگر ممبران اور اراکین پارلیمنٹ کی ایک بڑی تعداد پارٹی قیادت کے اس فیصلے سے نالاں ہے ۔
پرویز مشرف کی دبئی روانگی ،وفاقی وزراءاحسن اقبال اور خواجہ آصف ناراض
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































