اتوار‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2026 

یہ طریقہ اپنائیں خشکی سے نجات پائیں

datetime 5  جولائی  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سر میں خشکی بہت عام ہوتی ہے جس کا نتیجہ تکلیف دہ خارش کی شکل میں نکلتا ہے اور یہ مسئلہ صرف خواتین تک محدود نہیں بلکہ مرد حضرات کو بھی اس کا سامنا ہوتا ہے اور اس سے بچنے کے لیے نت نئے شیمپوز کا استعمال کرتے ہیں۔گھر سے باہر لوگوں کی موجودگی میں یہ خارش شرمندگی کا باعث بھی بن سکتی ہے خاص طور پر خشکی اور جوئیں باہر نکلنا تو شرم سے پانی پانی بھی کرسکتا ہے۔مگر یہ ہوتی کیوں ہے؟ عام طور پر اس کی وجہ بالوں کی صفائی کا زیادہ خیال نہ رکھنا یا جلدی مسائل ہوتے ہیں تاہم کچھ وجوہات ان سے ہٹ کر آپ کی اپنی عادات میں چھپی ہوتی ہیں۔ ذہنی تناو¿کے شکار بالوں میں خشکی اس بات کا اشارہ بھی ہوتی ہے آپ کو خود کو پرسکون کرنے کی ضرورت ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق تناﺅکسی بھی قسم کی جلدی مسئلے کو بدترین کرسکتا ہے۔ تناو جسم کے دفاعی نظام پر اثرات مرتب کرکے بالوں کی خشکی کی شکل میں سامنے آسکتا ہے۔ خاص طور پر جب بالوں میں خشکی کے نتیجے میں خارش ہوتی ہو۔ تناﺅ خارش کی شدت کو بڑھاتا ہے اور لوگ جتنا کھجاتے ہیں اتنی خارش بڑھتی جاتی ہے۔ بالوں کو ٹھیک طرح سے نہ دھونا بالوں کو اکثر دھونا ان میں جمع ہونے والے تیل اور دیگر ذرات کے ڈھیر کو کم کرکے خشکی اور اس کی علامات کو کم کرتا ہے۔ اپنے بالوں کی مطابقت سے شیمپو کا انتخاب کرنا خشکی شدت کو کم کرتا ہے، مگر شیمپو کے ساتھ بالوں کو ٹھیک طرح دھونا ضروری ہوتا ہے کیونکہ اگر شیمپو کے ذرات بچ جائیں تو وہ بھی خشکی بڑھانے کا باعث بن جاتے ہیں۔ صحت بخش غذا سے دوری یہ کوئی حیران کن امر نہیں کہ صحت مند جلد اور بالوں کا تعلق غذا سے بھی ہوتا ہے۔ ماہرین تو اکثر خشکی کا باعث ناقص غذا کو قرار دیتے ہیں، خاص طور پر اگر آپ کو پہلے بھی خشکی کا سامنا ہوچکا ہو۔ ماہرین کے مطابق فیٹی ایسڈز سے بھرپور غذائیں جیسے گریاں، زیتون کا تیل وغیرہ بالوں کو خشکی سے بچانے کے لیے بہترین ہیں، اسی طرح وٹامن بی سے بھرپور غذائیں جیسے دلیہ، چاول، انڈے اور کیلوں کا استعمال بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔ بالوں کے اسٹائلز کو بار بار بدلنا مخصوص اسپرے اور تیل کا استعمال خشکی کو بدترین کرسکتا ہے۔ بالوں میں اکھٹے ہونے والے ذرات ان کے نتیجے میں نمایاں ہوجاتے ہیں، تو ہیئر اسپرے، جیلز اور دیگر سے جس حد تک ممکن ہو اجتناب برتے۔ بالوں کے اسٹائلز کی مصنوعات آپ کے بالوں اور کھوپڑی پر جمع ہوکر خشکی کا باعث بنتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…