پشاور(نیوزڈیسک) پشاور کے علاقے نوتھیہ میں سنہری مسجد روڈ پر سرکاری بس میں دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 15افراد شہید اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا۔ بس مردان کے علاقے شہر گڑھ سے آرہی تھی۔پولیس کے مطابق بس ملازمین کو لے کر چارسدہ سے پشاور جا رہی تھی کہ نوتھیہ کے علاقے میں دھماکے کانشانہ بن گئی ۔ْایس ایس پی آپریشنز کے مطابق بس مردان کے علاقے شیرگڑھ سے آرہی تھی اور اب تک شہادتوں کی تعداد 15 ہوگئی۔ان کا کہنا تھا کہ بس روزانہ اسی روٹ پر چلتی تھی اور جس قت دھماکا ہوا اس وقت بس میں 40 سے زائد افراد سوار تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بارودی مواد بس کےٹول بکس کے قریب رکھا گیا تھا جسے آئی ای ڈی سے اڑا گی، بس کے ساتھ ٹائم ڈیوائس بھی نصب تھی ۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں 8کلوگرام بارودی مواد استعمال کیاگیا۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ایم ایس کے مطابق ہسپتال میں 39 افراد زیر علاج ہیں جن میں سے 4 افراد کی حالت تشویشناک ہےجن میں سے تین خواتین شامل ہیں ۔
پشاور میں دھماکہ ، 15افراد شہید، 50 سے زائد زخمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں