لاہور(نیوز ڈیسک)تاثیر خاندان نے شہباز تاثیر کی رہائی کے بدلے ممتاز قادری کو معاف کر دیا تھا لیکن حکومت نے معاہدے کے فوری بعد انتہائی عجلت میں پھانسی کااقدام اٹھایا ۔ یہ انکشاف جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے منصورہ میں منعقدہ اجلاس میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز تاثیرکی رہائی کے بدلے تاثیر خاندان نے ممتاز قادری کو معاف کر دیاتھا لیکن حکومت نے اس معاہدے کے فوری بعد انتہائی عجلت میں ممتاز قادری کو پھانسی پر لٹکا دیا ۔