اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت کی حمایت میں بیان دینے پر قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو لیگل نوٹس بھجوادیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لیگل نوٹس جوڈیشل ایکٹویزم پینل کے رکن اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شاہد آفریدی نے بھارت کے حق میں بیان دے کر پاکستانی شائقین کو مایوس کیاوہ بھارت کرکٹ کھیلنے گئے ہیں بیان بازی کرنے نہیں۔۔ شاہد آفریدی 15 روز میں وضاحت دیں ورنہ قانونی چارہ جوئی کریں گے۔