لاہور(نیوزڈیسک)ترجمان موٹروے پولیس کاکہناہے کہ موٹروے پر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،روڈ سلیپری سے بچنے کیلئے غیرضروری سفر سے پرہیز اورتیز رفتاری سے گریز کیا جائے۔ترجمان موٹروے کے مطابق پشاورسے لاہور اور فیصل آبادتک موٹروے پر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،بارش کے دوران سلیپری کے باعث حادثات بڑھ جاتے ہیں،اس لئے روڈ یوزرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ محتاط ڈرائیونگ کریں،گاڑیوں کے وائیپرز وغیرہ درست حالت میں رکھے جائیں۔ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ غیر ضروری ڈرائیونگ سے پرہیز اورتیز رفتاری سے گریز کیا جائے۔