بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

ڈپریشن سے نجات کا وہ دلچسپ نسخہ جو یورپ میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے

datetime 28  اپریل‬‮  2016 |

لندن(نیوز ڈیسک ) اسے ہپناٹزم کہیں یا کچھ اور لیکن پوری دنیا میں تلخ یادوں، ڈپریشن اور پریشانی کو دور کرنے کے لیے آنکھوں کی مشق کا ایک طریقہ بہت مقبول ہورہا ہے جسے لوگوں نے مؤثر قرار دیا ہے۔اسے آئی موومنٹ ڈی سینسیٹائزیشن اینڈ ری پروسیسنگ ( ای ایم ڈی آر) کا نام دیا گیا ہے جسے کسی صدمے اور سانحے کے بعد ذہنی تکالیف اور دردناک یادوں کو دور کرنے، ذہنی تناؤ اور مایوسی کو دور کرنے کے لیے کامیابی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس میں لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ کسی پنڈولم کی طرح آنکھوں کو دائیں اور بائیں دونوں کناروں تک لے جائیں اور یہ عمل 20 سے 30 مرتبہ دْہرائیں۔ اسے کرنے والے افراد نے مؤثر پایا ہے اور اسے بہتر احساس کی وجہ قرار دیا ہے لیکن ماہرین کے مطابق اگر اسے کوئی تربیت یافتہ ماہر نفسیات انجام دے تو یہ اور بھی پراثر ثابت ہوتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ آنکھوں کو دائیں بائیں گھمانے سے ڈپریشن کی وجہ بننے والی یادوں کے عصبی راستے کمزور پڑتے ہیں اور اس کے فوری نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ طریقہ آپ کی زندگی کو بہت حد تک خوشگوار بناکر پریشانیوں کو دور کرسکتا ہے اس میں مریض اور ڈاکٹر آمنے سامنے بیٹھتے ہیں اور معالج اپنی انگلیوں کو دائیں اور بائیں حرکت دے کر مریض کو اس پر نظر رکھنے کو کہتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…