اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

وزارت داخلہ کا قومی ٹیم کو بھارت بھیجنے کا حتمی فیصلہ آگیا

datetime 11  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی فراہم کئے جانے کی یقین دہانی کے بعد پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ ٹی 20 میں شرکت کیلئے بھارت بھیجنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے جس کا باضابطہ اعلان کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے باضابطہ اعلان کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی لاہور سے کولکتہ کیلئے آج ہی روانہ ہوں گے۔ فصیلات کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کے اعلان کے بعد متعدد بھارتی حکام نے سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان اہم ملاقات جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے اور ملاقات کے خاتمے کے بعد اس کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا جائے گا۔
قبل ازیں آج صبح بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ کے بیان پر خوب برسے اور ان کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ ہماچل پردیش کے بیان پر کانگریس کو جواب دینا چاہئے کیونکہ ان کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے پاکستان کو سیکیورٹی پر سوالات اٹھانے کا موقع ملا ہے۔ ان کے بیان کے بعد بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سارو گنگولی پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی حکومت کے درمیان پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی معاملے پر پیدا ہونے والا ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے کوشاں ہوئے اور بنگال حکومت سے معاملے کو تیزی سے حل کرنے کی درخواست کی۔ بنگال حکومت نے سیکیورٹی پلان سے بھی پی سی بی کو آگاہ کیا۔ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کی یقین دہانی کے کچھ ہی دیر بعد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے چیئرمین راجیو شکلا نے بھی ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کی ضمانت کا بیڑا اٹھا لیا اور کہا کہ پاکستانی ٹیم کو سیکیورٹی دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ راجیو شکلا نے مزید کہا کہ پی سی بی کو کیا تحفظات ہیں؟ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی کی ضمانت دیتا ہوں کیونکہ سیکیورٹی دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ راجیو شکلا کے بیان کے بعد بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی پاکستانی ٹیم کو بھارت میں مکمل سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرا دی۔ ذرائع کے مطابق کولکتہ پولیس کمشنر راجیو کمار نے بھی یقین دہانی کرئی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی دی جائے گی۔ بھارتی رہنماﺅں کی جانب سے پے در پے بیانات سامنے آنے کے بعد پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے تصدیق کی کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرا دی ہے تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ٹیم بھیجنے کا حتمی فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی۔
بھارتی رہنماﺅں کی جانب سے مثبت بیانات کے باعث پاکستانی ٹیم کے بھارت جانے کی راہ ہموار ہوئی اور پاکستانی حکام نے بھی ٹیم بھارت بھیجنے کیلئے مشاورت شروع کر دی۔ پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے رابطہ کیا جس کے بعد چوہدری نثار نے سعودی عرب میں وزیراعظم نواز شریف سے رابطہ کر کے تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے تمام معاملات کو دیکھتے ہوئے ٹیم بھیجنے سے متعلق کسی بھی قسم کے فیصلے کا اختیار وفاقی وزیر داخلہ کو دیدیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام کی ہدایت پر نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی سیکرٹری داخلہ سے ملاقات کی جس دوران سیکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو ہوئی اور اس دوران انہوں نے بھی سخت سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع کے مطابق تمام تر پیش رفت کے بعد وزارت داخلہ نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے جس کا اعلان کچھ ہی دیر میں متوقع ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…