اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر ایوب گولو ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

datetime 11  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازسے این اے 153کی جوئیہ برادری کے سربراہ ملک لعل محمد جوئیہ نے ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ این اے 153 کے صوبائی حلقے پی پی 203 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر ایوب گولو نے بھی حمزہ شہباز سے علیحدہ ملاقات میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تمام ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن)شامل ہونے کا اعلان کیا۔دونوں رہنماوں نے این اے 153 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا قاسم نون کی غیر مشروط حمایت کرنے اور ان کی انتخابی مہم میں بھر پور طریقے سے شامل ہونے کا یقین دلایا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ موجودہ قومی قیادت نے ملکی ترقی و خوشحالی کا واضح روڈ میپ وضع کر دیا ہے جس پر دن رات تیزی سے کام جاری ہے۔پاکستان کے عوام کو ان کی بنیادی ضروریات فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…