کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی پریس کانفرنسوں میں کرسیوں کی تعداد میں اضافہ شخصیات کی آمد کا پتہ دیتی ہے ۔پہلی پریس کانفرنس میں صرف دو کرسیاں لگائی گئی تھیں ۔پھر ڈاکٹر صغیر احمد کی شمولیت کے موقع پر ایک کرسی کا اضافہ کردیا گیا ۔جمعرات کو یہ اطلاع تھی کہ مزید ایک شخصیت ان کا ساتھ دینے کےلئے آرہی ہے تاہم جب کرسیوں کی تعداد پانچ ہوگئی تو اندازہ ہوا کہ اس پریس کانفرنس میں دو شخصیات شمولیت کا اعلان کریں گی ۔اس موقع پر ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ آئندہ آنےوالے دنوں میں پریس کانفرنسیں بڑھتی جائیں گی اور کرسیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوجائےگا ۔