اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے باغی رہنما مصطفی کمال، انیس قائم خانی اور ڈاکٹر صغیر صدیقی کے ساتھ سابق رکن رابطہ کمیٹی وسیم آفتاب اور ایم پی اے افتخارعالم بھی شامل ہوگئے ہیں۔مصطفی کمال کے گھر پر ایک پریس کانفرنس میں اپنی شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے وسیم آفتاب کا کہنا تھا کہ مشکلات اور مایوسی پر ایم کیو ایم میں شامل ہوئے تھے لیکن جب رابطہ کمیٹی میں شامل ہوئے تو کئی رازوں سے پردہ اٹھا۔حسین کا غم منانا آسان لیکن یزید وقت کو للکارنا بہت مشکل ہے، میں کمزور تھا ، ڈرتا تھا پہلے بغاوت نہیں کرسکا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب سے زیادہ پڑھے لکھے تھے مگر آج دہشتگرد ہوکر رہ گئے ہیں،ہم را کو سپورٹ کرنے والے نہیں ہیں بلکہ پاکستان بنانے والے ہیں، اس ملک اور قوم کو مزید خونریزی سے بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔الطاف حسین کو تو صرف لاشیں چاہئیں جس پر وہ سیاست کرسکیں۔