اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

datetime 9  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے وزیراعظم، بری فوج کے سربراہ کے ہمراہ اپنے دورے میں جاری فوجی مشق نارتھ تھنڈر بھی دیکھیں گے اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سعودی قیادت کے ساتھ اہم بات چیت کیلئے وزیراعظم 3روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔وہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں وہ فوجی مشق نارتھ تھنڈر دیکھیں گے۔جاری فوجی مشق کو دیکھنے اوراختتامی تقریب میں شرکت کیلئے متعدد ملکوں کے سربراہان مملکت اور حکومت کو مدعو کیا گیا ہے۔پاکستان سمیت اکیس ملکوں کے فوجی سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں اس مشق میں حصہ لے رہے ہیں ۔ اس مشق کا بنیادی مقصد دہشتگرد گروپوں کی جانب سے درپیش خطرے کے جواب میں تربیت کے عمل کو بہتر بنانا ہے۔پاکستان اور سعودی عرب دفاع اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں سمیت کثیرجہتی تعاون کررہے ہیں۔پاکستان کے عوام سعودی عرب کو انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔حکومت پاکستان نے اس عزم کااعادہ کیاکہ وہ سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اورخودمختاری کودرپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ سعودی عرب کا بھرپور ساتھ دے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…