لندن (نیوز ڈیسک) گزشتہ دو دہائیوں سے لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین نے بی بی سی اردو سے انٹرویو میں بھارتی خفیہ ادارے را سے تعلقات کے الزامات کے بارے میں سوال کا جواب ہاں یا نہ میں نہیں دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’ر‘ سے رسول اور ’الف‘ سے اللہ ہوتا ہے اور ان کا ’را‘ سے یہی تعلق ہے۔الطاف حسین کے انتقال کی افواہوں کی گردش جو ترجمان ایم کیو ایم کے بیان سے بھی نہ تھم پائی تھی بالآخر بی بی سی اردو سے انٹرویو کے بعد ان افواہوں نے دم توڑ دیا۔ بی بی سی اردو سے بات چیت کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ صحت یاب ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اسے ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے اور یہ کہ ’میں لڑنا نہیں چاہتا۔‘بی بی سی اردو کے نامہ نگار ثقلین امام کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑنا نہیں چاہتے۔
مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم سے ناراض کیوں ہیں؟