اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ ٹی 20 میں شرکت کیلئے بھارت جانے سے روک دیا ہے۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ وزارت داخلہ کے ذمہ دارترین ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ ٹی 20 میں شرکت کیلئے بھارت جانے سے روک دیا اور بھارت کو اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے، سیکیورٹی کی یقین دہانی تک کسی صورت بھی ٹیم نہیں بھیجی جائے گی۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جب تک کوئی اعلیٰ بھارتی حکومتی عہدیدارسکیورٹی سے متعلق بیان نہیں دیتا اس وقت تک پاکستان ٹیم کو بھارت نہیں بھیجا جائے گا۔