ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

جامعہ حفضہ کے طلباء اور مولانا عبدالعزیز کی جانب سے داعش کو لال مسجد کا بدلہ لینے کی دعوت ،وزیرداخلہ نے جواب دیدیا

datetime 8  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سینیٹ کو تحریری طور پر بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد فاٹا اور آزاد کشمیر کے دینی مدارس میں غیر ملکی طلباء زیر تعلیم نہیں اور نہ ہی داعش کو کسی نے کسی قسم کی دعوت دی ہے ،جامعہ حفضہ کے طلباء اورمولانا عبدالعزیزکی جانب سے داعش کو لال مسجد کا بدلہ لینے کے حوالے سے دعوت سے مولانا عبد العزیز نے انکار کیا ہے جبکہ وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ پاکستان نے اب تک کوئی جے ایف تھنڈر طیارہ کسی ملک کو فروخت نہیں کیا۔ منگل کو ڈپٹی چیئرمین مولانا غفور حیدری کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس کو وقفہ سوالات کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے تحریری طور پر بتایا گیا کہ اسلام آبادفاٹا اور آزاد کشمیر میں دینی مدارس میں غیر ملکی طلباء زیر تعلیم نہیں ،پاکستان میں دینی مدارس میں تعلیم کے خواہشمند طلباء کو بیرون ملک پاکستان مشن متعلقہ اداروں سے این او سی کے بعد ویزا جاری کر سکتے ہیں۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ2015میں پیور فوڈ آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 330 جگہوں پر چھاپے مارے گئے اور 87 افراد کو گرفتار کر کے 68 لاکھ 34 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس میں مختلف کیڈر میں 980 آسامیاں خالی ہیں۔2011سے 2015 تک اسلام آباد کی حدود میں 2172 کلو گرام منشیات پکڑی گئی۔۔آئی جی اسلام آباد کا دفتر رہائشی علاقہ میں کرایہ کے گھر میں واقع ہے جس کا کرایہ 68 ہزار روپے ادا کیا جاتا ہے۔جبکہ ایف آئی اے میں 71 افسران ڈیپوٹیشن پر کام کر رہے ہیں۔تحریری جواب میں بتایا گیا کہ جامعہ حفضہ کے طلباء اورمولانا عبدالعزیزکی جانب سے داعش کو لال مسجد کا بدلہ لینے کے حوالے سے دعوت سے مولانا عبد العزیز نے انکار کیا ہے۔اس دعوتی بیان سے متعلق کوئی رپورٹ اور کارروائی نہیں کی گئی ،قانونی طور پر درج کروائی گئی شکایت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ نیکٹا کے بورڑ آف ڈائریکٹر کا اجلاس طے ہے جس کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔نادرا میں ڈیلی ویجز ملازمین کی تعداد5681ہے جبکہ گذشتہ تین سالوں میں 4315 ملازمین برطرف کیے گئے تین سالوں میں نادرا کا کوئی ملازم مستقل نہیں ہوا۔۔وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے اجلاس کو تحریری طو رپر بتایا گیا کہ 2015۔16میں پاکستان ریلوے کے پاس 447 انجنوں میں سے دوسی اسی قابل استعمال اور 163 خراب ہیں جبکہ کل 1731 کوچز میں سے 988فنکشنل اور 743غیر فنکشنل ہیں۔پی ایس ڈی پی اسکیم کے تحت دوہزار چھ سے اب تک 176 انجنوں کی مرمت کی گئی۔2006 سے 2015تک ریلوے اسٹیشنز کی بحالی کی مد میں چار کروڑ 23 لاکھ 36 ہزار روپے خرچ کیے گئے۔پاکستان ریلوے کو رواں سال 30 جون تک 12 ارب روپے تک آمدن متوقع ہے۔۔سابق وزیر ریلوے جاوید اشرف قاضی کے دور میں ریلوے انجنوں کے نام پر کوڑا خریدا گیا۔۔وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر کی جانب سے اجلاس کو تحریری طور پر بتایا گیا کہ پاکستان نے اب تک کوئی جے ایف 17 کسی ملک کو فروخت نہیں کیا ،جے ایف 17 کی فروخت کے سودے پر چین ایروٹیکنالوجی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کے ساتھ دستخط ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…