ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

وزیرداخلہ کی ایف آئی اے کو ایم کیوایم پر ’’را‘‘ کی فنڈنگ کے الزامات کی تحقیقات کی ہدایت

datetime 8  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ایم کیو ایم پر بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی فنڈنگ کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات انکوائری ایف آئی اے کو سونپ دیں جب کہ لندن میں منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سرفراز مرچنٹ کو بیان ریکارڈ کرانے اور شواہد فراہم کرنے کے لیے سمن جاری کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی نے ایم کیو ایم پر بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی فنڈنگ کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات ایف آئی اے کے حوالے کردی ہیں جب کہ الزامات کا جائزہ لینے کیلیے انکوائری کمیٹی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کمیٹی منی لانڈرنگ ، ہتھیاروں کی غیر قانونی خرید اور ’’را‘‘ کی فنڈنگ کے الزامات کی چھان بین کرے گی۔وزیراخلہ کی ہدایت پر تحقیقاتی کمیٹی نے لندن میں منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سرفراز مرچنٹ کو سمن جاری کردیا ہے جس میں انہیں کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرانے اور شواہد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیرداخلہ نے ملک بھر کے سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کو مراسلہ بھی بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے پاس اس حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات ہوں وہ ایف آئی اے کے ساتھ شیئر کریں۔واضح رہے کہ سرفراز مرچنٹ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بیان ریکارڈ کیا تھا کہ لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے گھر سے اسلحے کی کئی فہرستیں برا?مد ہوئی تھیں جب کہ انہوں اپنے بیان میں منی لانڈرنگ سے متعلق دستاویزات کا بھی ذکر کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…