پشاور (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نو منتخب گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی سیاسی جدوجہد اور خدمات کوسراہا،ملاقات میں صوبے کے معاملات اختلاف کی بجائے اتفاق رائے سے چلانے پر اتفاق کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے گورنر ہاؤس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نو منتخب گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا کو اختیارات سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اقبال ظفر جھگڑا کی سیاسی جدوجہد اور خدمات کوسراہا۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملاقات میں صوبے کے معاملات اختلاف کی بجائے اتفاق رائے سے چلایا جائے گا، خطے کے حالات کا تفاضا ہے کہ ملک کیلئے مل کر کام کیا جائے، صوبہ اور ملکی حالات محاز آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتے۔