اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے سابق وزیرصحت اور ایم کیوایم کے اہم رہنماء ڈاکٹر صغیر احمد سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال اور انیس قائم کی نئی جماعت میں شامل ہوگئے ہیں جس کا اْنہوں نے باضابطہ ایک پریس کانفرنس میں اعلان کردیا۔انیس قائم خانی نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی میں شامل ہونے کیلئے ہزاروں کالیں آرہی ہیں۔ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں۔جو بھی پارٹی میں شامل ہونا چاہتا ہے ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری وجہ سے کراچی کے حالات خراب نہیں ہونگے۔