بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شمالی کوریا کی امریکہ اورجنوبی کوریا کو جوہری حملوں کی دھمکی

datetime 7  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیانگ یانگ(نیوز ڈیسک)شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ مشترکہ فوجی مشقوں کے نتیجے میں انھیں ’بلا امتیاز‘ جوہری حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔غیر ملکی خبررساں کے مطابق امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں میں ہر سال دسیوں ہزاروں فوجی حصہ لیتے ہیں اور ہر سال ان مشقوں کی وجہ سے تناؤ پیدا ہوتا ہے،ان تازہ مشقوں میں جنوبی کوریا کے تقریباً تین لاکھ اور امریکہ کے 15 ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں اور یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی مشقیں ہیں۔انصاف کے لیے پیش بندی کے طور پر جوہری حملے‘ کے بارے میں بات پیانگ یانگ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کی گئی ہے۔اس قسم کے بیانات غیر معمولی نہیں ہیں تاہم ماہرین شمالی کوریا کی اپنے میزائلوں کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کرنے کی صلاحیت پر شکوک کا اظہار کرتے ہیں۔گذشتہ سال شمالی کوریا نے اسی قسم کا بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ واشنگٹن کو ’آگ کے سمندر‘ میں تبدیل کر دے گا۔شمالی کوریا امریکہ اور جنوبی کوریا کی سالانہ فوجی مشقوں کو حملے کی تیاری کے طور پر دیکھتا ہے۔یہ مشقیں یایک ایسے موقع پر ہو رہی ہیں جب حال ہی میں شمالی کوریا کی جانب سے رواں برس جوہری تجربے اور راکٹ خلا میں بھیجنے کے واقعات کے بعد اقوامِ متحدہ کی جانب سے اس پر نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔شمالی کوریا نے ان پابندیوں کے جواب میں کہا ہے کہ وہ اپنے جوہری ہتھیار ’پیش بندی‘ کے طور پر تیار کر رہا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…