واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ کا آئندہ صدر،دو نام سب سے آگے،آدھا فیصلہ سامنے آگیا،امریکہ میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے اب تک ہونے والے انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ہیلری کلنٹن اور ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل ہے-امریکہ میں ڈیموکریٹ اور ری پبلکن جماعتوں کے صدراتی امیدواروں کی نامزدگی کے لیے 5ریاستوں میں انتخابات ہوئے۔ری پبلکن سینیٹر ٹیڈ کروز نے دو اور ڈیموکریٹک رہنما برنی سینڈرز نے بھی دو ریاستوں میں کامیابی حاصل کر لی۔ہیلری کلنٹن نے لوزیانا میں میدان مار لیا ۔امریکی انتخابات کے ایک اور اہم مرحلے سپر سیٹرڈے میں ریاست لوزیانا میں ری پبلکن اور ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے پرائمری انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے گئے جبکہ کنساس، میئن ، کینٹکی اور نبراسکا میں دونوں جماعتوں کے کاکس منعقد ہوئے۔صدارتی امیدوار کے ری پبلکن خواہش مند ٹیڈ کروز نے ریاست کنساس اور میئن کے کاکسز میں کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ کنساس اور نبراسکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے برنی سینڈرز نے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کا مقابلہ جیت لیا جبکہ لوزیانا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے کاکس میں ہیلری کلنٹن کامیاب ہوئیں۔امریکہ میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے اب تک ہونے والے انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ہیلری کلنٹن اور ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل ہے۔
امریکہ کا آئندہ صدر،دو نام سب سے آگے،آدھا فیصلہ سامنے آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عوام کے لئے ریلیف ! پیٹرول 55 روپے مہنگا کرنے کے بجائےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
ہیکل سلیمانی
-
آبنائے ہرمز کھل گئی
-
حکومت کا موٹر سائیکل اور رکشے والوں کو سستا پیٹرول دینے کا فیصلہ
-
چھٹیوں میں اضافے کی خبریں! وزیرتعلیم پنجاب کا اہم بیان آگیا
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
گھریلو صارفین کیلئے گیس فراہمی کے شیڈول کا اعلان
-
گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ
-
سعودی عرب نے ویزا ہولڈرز کو رعایت دیدی
-
پنجاب میں سکو ل کب کھلیں گے؟وزیر تعلیم کا اعلان
-
یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر اور رجب بٹ کے درمیان جاری تنازع نے نیا رخ اختیار کرلیا
-
ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ۔۔۔اوگرا کا مؤقف بھی آ گیا
-
’’ایران نے ہمیں ایک تحفہ دیا ہے اور یہ تحفہ آج پہنچ گیا ہے:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو



















































