اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستانی سیکیورٹی ٹیم کو بھارت کی جانب سے ویزے جاری کردیے گئے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے ڈائریکٹر عثمان انور کی سربراہی میں 3 رکنی ٹیم پیر کو بھارت جائے گی، جو بھارت میں ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم اور پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لے گی۔ٹیم کی رپورٹ پر ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھارت جانے یا نا جانے کا فیصلہ کیا جائے گا، سیکیورٹی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ وزیراعظم اور وزیرداخلہ کی ملاقات میں کیا گیا تھا۔