نئی دہلی (نیوز ڈیسک) سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے کے بعد لاپتہ پاکستانی انجینئر کا 9 سال بعد پتہ چل گیا پاکستانی کمپیوٹر انجینئر بے گناہ 9 سال سے امرتسر جیل میں سزا کاٹ رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 2007 میں نئی دہلی سے لاہور آنے والی سمجھوتہ ایکسپریس میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد پاکستانی کمپیوٹر انجینئر عرفان لاپتہ ہو گیا تھا سرگودھا سے تعلق رکھنے والا کمپیوٹر انجینئر عرفان دھماکوں میں زخمی ہو گیا تھا اور پانی پت کے ہسپتال میں زیر علاج رہا عرفان کے گھر والے تلاش میں بھارت گئے عرفان کا کوئی سراغ نہ مل سکا بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی کمپیوٹر انجینئر عرفان بھارت کی امرتسر جیل میں سزا کاٹ رہا ہے ۔