اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے ممتاز قادری کی پھانسی پر احتجاج کرنے والوں کا نجی ٹی وی چینلز کے دفاترپرحملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ صحافیوں اورصحافتی اداروں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم نوازشریف نے نجی ٹی وی کے کراچی اور لاہور دفاتر پر حملوں کی سخت مذمت کی ہے ، وزیر اعظم نے کہا کہ میڈیا کی آزادی اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ادارے بھرپور اقدامات کریں۔وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشیدنے بھی آج ٹی وی کے دفاتر پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا ہاؤسز پر حملہ آزادی اظہار کو سلب کرنے مترادف ہے۔