جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

سعودی عرب میں پاکستانی قونصلیٹ کا فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا اعلان

datetime 4  مارچ‬‮  2016 |

جدہ (نیوز ڈیسک) جدہ میں پاکستانی تارکین وطن کے کمیونٹی فورم ’پاکستان ویلفیئرسوسائٹی‘ کی طرف سے جمعہ کی شام چار سے سات بجے تک پاکستانی قونصلیٹ جنرل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاجائے گاجس دوران سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کا معائنہ کرے گی اور حقدار مریضوں کو مفت ادویات بھی دی جائیں گی۔ کیمپ انچارج محمد یوسف ستار نے ’سعودی گزٹ‘ کوبتایاکہ الٹراساﺅنڈ اور دل کے ٹیسٹ ڈاکٹرکی ہدایت پر کیے جائیں گے جبکہ شوگر ٹیسٹ بھی مفت کیاجائے گا۔ اُنہوں نے بتایاکہ کیمپ میں آنکھوں کے مفت چیک اپ کی سہولت بھی موجود ہوگی جبکہ دانتوں کا ڈاکٹرضرورت پڑنے پر بلایاجاسکتاہے ۔ فورم کے صدر ڈاکٹر خلیل الرحمان نے کمیونٹی سے درخواست کی کہ گھروں میں بغیر استعمال کیے بچ جانے والی ادویات کیمپ میں عطیہ کریں ۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…