لندن(نیوز ڈیسک) یورپی تحقیقی ادارے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارت شام و عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش کو بلاواسطہ بارودی مواد فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی تحقیقی ادارے ’کانفلکٹ آرمامنٹ ریسرچ‘ کی 20 ماہ کی تحقیقات کے بعد تیار کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 20 ممالک کی 51 کمپنیاں داعش کو دھماکا خیز مواد میں استعمال ہونے والے کیمیکلز اور اجزا فراہم کرتی ہیں۔ان ممالک میں داعش کے خلاف جنگ کرنے والا سب سے بڑا ملک امریکا بھی شامل ہے۔بھارت اور امریکا کے ساتھ ساتھ ترکی، برازیل، بیلجیئم، نیدرلینڈ اور جاپان بھی فہرست کا حصہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی 7 لائسنس یافتہ اسلحہ ساز کمپنیاں دھماکا خیز مواد ترکی اور لبنان بھجواتی ہیں، جہاں سے اسے داعش کے شدت پسندوں میں تقسیم کے لیے شام بھیجا جاتا ہے۔بھارت کی جانب سے سپلائی کیے جانے والے ’امونیم نائٹریٹ‘ اور ’ڈیٹونیٹرز‘ کو داعش کے شدت پسند خطرناک بم بنانے میں استعمال کرتے ہیں۔ترکی کی 13 کمپنیاں وہ اجزا بناتی ہیں جنہیں ریموٹ کنٹرول بم بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے، ان میں کیمیکل اجزا، ڈیٹونیٹرز اور مختلف طرح کی تاریں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق دھماکا خیز مواد بنانے میں استعمال ہونے والے کئی کیمیکلز اور اجزا عراقی کمپنیاں بھی بناتی ہیں جنہیں داعش استعمال کرتی ہے۔امریکا، جاپان اور سوئٹزرلینڈ کی متعدد کمپنیوں کے تیار کردہ مائیکرو کنٹرولرز اور ٹرانزسٹرز بھی عراق و شام میں داعش تک پہنچتے ہیں، جنہیں آئی ای ڈی بم بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ان کمپنیوں کی جانب سے تیار کیے جانے والے کئی کیمیکلز ایسے بھی ہیں جو بم بنانے کے علاوہ دیگر امور میں کام آتے ہیں، لیکن ان کا غلط استعمال ہزاروں لوگوں کی جان لینے کا باعث بنتا ہے۔
20ممالک کی 51کمپنیاں داعش کو دھماکا خیز موادفراہم کرتی ہیں،یورپی تحقیقاتی ادارہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی، ایس ایچ او سمیت تھانے کا پورا عملہ معطل
-
محمد عباس کو کیوں ڈراپ کیا گیا؟ بابر اعظم نے وجہ بتادی
-
پولیس افسر کی تھانے میں لڑکی سے زیادتی ‘پورا تھانہ معطل، ایس ایچ او سمیت 2 سب انسپکٹروں اور 8 اے ای...



















































