دبئی (نیوز ڈیسک)ایمیرٹس کے ایک مسافر طیارے اے 380 جیٹ نے بغیر کسی وقفے کے اب تک کی طویل ترین مسافت کی پیشہ ورانہ پرواز کا ایک نیا ریکارڈ قا ئم کیا ہے۔مسافر طیارے اے 380 جیٹ نے بدھ کے روز دبئی سے پرواز بھری اور درمیان میں بغیر کسی وقفے کے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ تک کا 14,200 کلو میٹر کی مسافت کا سفر طے کیا۔نیوزی لینڈ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی واپس ہونے کے لیے جہاز مقامی وقت کے مطابق شام کے دس بج کر بیس منٹ پر دوبارہ پرواز پر روانہ ہوگیا۔توقع کی جا رہی تھی کہ یہ فلائٹ مسافت کے ساتھ ساتھ طویل ترین دورانیے کی بھی پرواز ثابت ہوگی لیکن یہ وقت سے کافی پہلے ہی زمین پر اتر گئی۔نیوزی لینڈ کے ایک اخبار ہیرلڈ کے مطابق یہ اندازہ لگایا گیا تھا کہ دبئی سے آکلینڈ کے درمیان سفر کے لیے 17 گھنٹے 15 منٹ کا وقت لگے گا لیکن یہ مسافت 16 گھنٹے 24 منٹ میں ہی پوری ہوگئی۔کمپنی اسی ماہ دبئی سے پناما شہر تک ایک فلائٹ شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس کی پرواز کا دورانیہ 17 گھنٹے 35 منٹ تک ہوگا،اطلاعات کے مطابق اس نئے روٹ سے سفر کرنے میں تقریباً تین گھنٹے کا وقت کم لگے گا۔اس روٹ کے افتتاح کے لیے اے 380 مسافر طیارے کا استعمال کیا گیا لیکن کہا جا رہا ہے کہ کمپنی عام طور پر اس روٹ کے لیے بوئنگ 777 کا استعمال کرے گی۔قنٹاس ڈلاس۔ سڈنی فلائٹ، جو صرف 13،800 کلو میٹر تک کی مسافت طے کرتی ہے، اس وقت دورانیے کی مناسبت سے طویل ترین فلائٹ ہے جو 16 گھنٹے 55 منٹ تک پرواز کرتی ہے۔لیکن ایمیرٹس کی کمپنی اس ریکارڈ کو بھی توڑنے کے لیے پر عزم ہے۔ کمپنی اسی ماہ دبئی سے پاناما شہر تک ایک فلائٹ شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس کی پرواز کا دورانیہ 17 گھنٹے 35 منٹ تک ہوگا۔سنگا پور کی ایئر لائن سنگا پور نیو جرسی کے درمیان پرواز کیا کرتی تھی اور اسے اس پرواز کے لیے 19 کھنٹے لگتے تھے جو سب سے طویل دورانیے کی پرواز تھی۔یہ ابھی تو بند ہے لیکن کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سنہ 2018 تک اسے دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ایمیرٹس ائیر لائن نے نئی تاریخ رقم کر دی، دنیا کی طویل ترین براہ راست پرواز دبئی سے اڑ کر آکلینڈ میں اتر گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی، ایس ایچ او سمیت تھانے کا پورا عملہ معطل
-
محمد عباس کو کیوں ڈراپ کیا گیا؟ بابر اعظم نے وجہ بتادی
-
پولیس افسر کی تھانے میں لڑکی سے زیادتی ‘پورا تھانہ معطل، ایس ایچ او سمیت 2 سب انسپکٹروں اور 8 اے ای...



















































