بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کے ایٹم بم کے حوالے سے امریکہ کی نئی فرمائش

datetime 2  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) امریکہ نے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیاہے کہ پاکستان ایٹمی صلاحیت محدود اور ذخائر کم کرے جبکہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ایٹمی اثاثوں کا معاملہ وزیراعظم نوازشریف کیساتھ اٹھانے کااعلان کردیا ۔ ’ٹائمزآف انڈیا‘ کے مطابق امریکہ اور روس کی مثال دیتے ہوئے جان کیری نے کہاکہ پاکستان کو حقیقت سمجھنی چاہیے اور اپنی نیوکلیئرپالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے ، پاکستانی حکام سے اس ضمن میں بات چیت بھی ہوئی ہے ، پاکستان کو اپنی پالیسی میں میانہ روی اختیار کرناچاہیے۔ جان کیری کا کہناتھاکہ آئندہ ماہ صدر اوباما کی زیرصدارت ہونیوالی نیوکلیئرسیکیورٹی سربراہی کانفرنس میں وزیراعظم نوازشریف کی شرکت متوقع ہے اور دونوں ممالک کو نیوکلیئرسیفٹی سے متعلق تشویش ہے ، توقع ہے کہ ایک ذمہ دارملک ہوتے ہوئے ہم اس معاملے پر بات چیت کرتے رہیں گے۔ جان کیری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہاکہ پاکستان کا ایٹمی اسلحہ اس کی ڈھال کیلئے ہے اور ایٹمی پروگرام پر یکطرفہ طور پر کوئی پابندی قبول نہیں کی جائے گی ۔معاملے کو مشرق ومغرب سے مستعار لیے گئے چشموں سے دیکھنا درست نہیں،پاکستان کو اس کی سٹریٹجک سپیس کے اندر برداشت کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کیسلامتی سے متعلق خدشات کو بہتر طو ر پر سمجھے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…