بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شیوسینا نے بھارت کے قومی ترانے سے سندھ کا لفظ نکالنے کا مطالبہ کردیا

datetime 2  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کی انتہا پسند جماعت شیو سینا نے ملک کے قومی ترانے سے ’سندھ‘ کا لفظ نکالنے کا مطالبہ کردیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق شیو سینا کے رکن اروند ساونت نے یہ معاملہ قومی اسمبلی (لوک سبھا) کے اجلاس میں اٹھایا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت میں ’سندھ‘ نام سے کوئی ریاست نہیں، اس لیے اس لفظ کو کسی دوسرے مناسب لفظ سے تبدیل کردیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی ترانے کی پارلیمنٹ نے منظوری دی، اس لیے اسے ہی ’سندھ‘ کا لفظ نکالنے کے لیے کارروائی شروع کرنے چاہیے۔واضح رہے کہ بھارت کا قومی ترانہ ’جانا گانا مانا‘ نوبل انعام یافتہ ربندرا ناتھ ٹیگور نے 1911 میں تخلیق کیا تھا، جس کی 1950 میں ہندوستان کی قانون ساز اسمبلی نے منظوری دی تھی۔خیال رہے کہ پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح نے1929 میں نہرو رپورٹ کے جواب میں مشہور زمانہ اپنے 14 نکات میں سندھ کو بمبئی سے الگ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔مسلمانوں کے مطالبے پر برطانوی حکومت نے 1936 میں سندھ کو بمبئی سے سے علیحدہ کرکے الگ صوبے کا درجہ دیا، جبکہ 1947 میں قیام پاکستان کے وقت سندھ کو مسلم اکثریتی صوبہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کا حصہ بنا دیا گیا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…