اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بین الاقوامی فوجداری عدالت میں پہلی مرتبہ عالمی ثقافتی ورثے کی تباہی کے کسی مقدمے پر بحث ہو رہی ہے۔ آئی سی سی کی سربراہ فاتو بینسودا نے عالمی ثقافتی ورثے کی تباہی کو بے حسی قرار دیا۔ اس مقدمے کی ابتدائی سماعت میں مالی کے شدت پسند احمد الفقی المہدی سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ المہدی القاعدہ سے منسلک انصار الدین نامی تنظیم کا حصہ ہے۔ اسی تنظیم پر 2012 میں مالی کے تاریخی شہر ٹمبٹکو میں اولیاء کے تقریباً بار ہ مزارات کو تباہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا جاتا ہے۔ یہ عمارتیں عالمی ثقافتی ورثے کا حصہ تھیں۔