پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

امن واستحکام کیلئے بھرپور اور مکمل حمایت جاری رکھیں گے، جنرل راحیل شریف

datetime 2  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی /کابل(نیوز ڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کی بھرپور اور مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے افغان سیاسی قیادت اور امریکی فوجی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کے دور ان خطے کی سکیورٹی اور بارڈر مینجمنٹ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بدھ کو تاجکستان سے واپسی پر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مختصر قیام کیا اس موقع پر انہوںنے امریکی اتحادی افواج کی چینج آف کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں شرکت کے علاوہ افغان صدر اشرف غنی سے بھی صدارتی محل میں ملاقات کی ۔جنرل راحیل شریف نے کابل میں موجود امریکی فوجی قیادت سے بھی الگ ملاقاتیں کیں جن میں چیف آف جائنٹ سٹاف جنرل ڈن فورڈ ¾ سینٹ کام کے جنرل آسٹن اور اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل نیکولسن شامل تھے ۔ملاقاتوں کے دور ان خطے کی سکیورٹی ¾ بارڈر مینجمنٹ ¾ شوال آپریشن کے دوران پاکستانی علاقے سے فرار ہو کر افغانستان بارڈر کراس کر نے والے دہشتگردوں کو روکنے کےلئے کوآرڈینیشن جیسے امور زیر غور لائے گئے ۔ملاقاتوں کے دور ان چار ملکی رابطہ گروپ کے فریم ورک کے ذریعے افغانستان میں مفاہمتی عمل کی غرض سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ ان کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آئینگے، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے اپنی بھرپور اور مکمل حمایت کا اعادہ کیا ۔ افغان قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کی کوششوں اور کامیابیوں کو سراہا اور خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستانی فوج کے کردار کی تعریف کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…