پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ووٹر ووٹ ڈالتے وقت آنکھیں بند کرلیتا ہے: سپریم کورٹ

datetime 2  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیرجمالی کا کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس میں کہنا تھا کہ جس ادارے پر ہاتھ ڈالا جائے تو وہاں سے ایک نئی داستان نکلتی ہے۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی پشاور کی وائس چانسلر کی تقریری سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے وائس چانسلر کی تقرری کے معاملے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن خیبرپختونخوا کی جانب سے غلط ریکارڈ پیش کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اختیارات ملنے کے بعد اگر کوئی شخص بے ایمان ہوجائے تو یہ سسٹم کی خرابی نہیں، جس ادارے پر ہاتھ ڈالو تو ایک نئی داستان نکلتی ہے۔ اس موقع پر جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ بادشاہت نہیں، چاہے تو ہار پہنائے یا سرقلم کروا دے، عدالتیں سسٹم نہیں بناتیں بلکہ قانون کے مطابق ہی کام کرتی ہیں، وزیراعلی کے اختیارات پر فیصلہ دیا تو کل کوئی بھی افسر تقرر و تبادلے کا معاملہ لے آئے گا، دعا کریں یہ قوم سدھر جائے۔سماعت کے دوران جسٹس خلجی عارف نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ووٹر ووٹ ڈالتے وقت آنکھیں بند کرلیتا ہے یا خوابوں کے پیچھے چل پڑتا ہے۔ عدالت نے کل سیکرٹری ایچ ای سی خیبرپختونخوا کو مفصل ریکارڈ کے ہمراہ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…