جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب شام میں داعش کے خلاف فضائی آپریشن کےلئے تیار ہیں , سعودی عرب

datetime 2  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے مشیر دفاع بریگیڈیئر جنرل احمد عسیری نے کہا ہے کہ سعودی عرب شام میں داعش کے خلاف فضائی آپریشن کے لیے تیار ہے ،ترکی سے داعش کے خلاف کبھی بھی حملے شروع ہوسکتے ہیں, داعش کی سرکوبی کےلئے قائم امریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک کے وزراءخارجہ نے دو ہفتے قبل شام میں بری فوج داخل کرنے پرغور کیا تھا مگر ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایک انٹرویو میں جنرل عسیری نے کہاکہ دو ہفتے پیشتر برسلز میں ہونے والے اعلٰی سطح کے اجلاس میں ہم نے شام میں زمینی فوج داخل کرنے کے مختلف پہلوو¿ں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ اس حوالے سے شام میں داخل کی جانے والی فوج کی تعداد، داخلے کے مقام اور طریقہ کار پرغور کیا گیا تھا مگر ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ جب بھی عالمی اتحاد داعش کے خلاف شام میں فوجیں اتارے گا سعودی عرب اس کا ساتھ دے گا۔ایک سوال کے جواب میں سعودی مشیر دفاع کا کہنا تھا کہ ان کا ملک شام میں داعش کے خلاف فضائی حملوں کے لیے کسی بھی وقت ترکی کے انجیرلیک فوجی اڈے سے آپریشن شروع کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ترکی کے اس فوجی اڈے پر سعودی عرب کے چار بمبار طیارے ایک ہفتہ قبل پہنچا دیے گئے تھے مگر ہمارے طیاروں نے ابھی تک فضائی حملوں میں عملا حصہ نہیں لیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…