پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے جامع پالیسی کا اعلان 8مارچ کوکیا جائے گا

datetime 2  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے 8مارچ کو خواتین کے عالمی دن پرجامع پالیسی کا اعلان کیا جائے گاجبکہ وزیراعظم محمدنواز شریف نے اس حوالے سے جامع پالیسی تشکیل دینے کے لیے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو 5مارچ کوسفارشات مرتب کر کے وزیراعظم ہاﺅس کو ارسال کرے گی ۔ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی میں وزیر ماحولیاتی تبدیلی زاہد حامد کنوینئر جبکہ وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان ، وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ، خواجہ ظہیر احمد ، اشتر اوصاف ۔، شائستہ پرویز ، ار م بخاری ، ڈاکٹر شیزرا ، رضا خان اس کے ممبر ہونگے ، وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے کمیٹی کو 5مارچ تک سفارشا ت مرتب کر کے وزیراعظم کو ارسال کرنے کی ہدائت کی ہے ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خواتین کو باختیار بنائے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا ، کمیٹی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے جامع پالیسی بنا کر وزیراعظم ہاﺅس کو ارسال کرے تاکہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اس کا اعلان کیا جا سکے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…