نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی، مائیکرو سافٹ کے بانی امریکی بزنس مین بل گیٹس 78کھرب 54ارب روپے کے ساتھ مسلسل تیسرے سال امیرترین شخص رہے۔گذشتہ برس ان کے اثاثوں کی مالیت 83کھرب روپے تھی۔وہ 22برس کے دوران 17بار اس فہرست میں ٹاپ رہے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر اسپین کے بزنس مین امانتھیو اورٹیگا ہیں، ا±ن کے پاس 70کھرب، 16ارب روپے کا سرمایہ ہے۔تیسرے نمبر پر 62کھرب 83ارب سے زائد دولت کے مالک امریکا کے بزنس مین وارن بفیٹ ہیں، میکسیکو کے ارب پتی تاجر کارلوس سلم چوتھے اور ایمیزون کے سی ای او جیف بی زوس پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔فیس بک کے بانی مارک زوکربرگ چھٹے نمبر پر ہیں،ا±ن کی دولت کا تخمینہ 46کھرب، 70ارب روپے ہے، بھارت کے مکیش امبانی 36 ویں نمبر پر ہیں۔فوربز کی فہرست میں بھارت کے 84 افراد موجود ہیں۔ امریکی جریدے کا کہنا ہے پچھلے سال کی نسبت اس بار فہرست سے 16ارب پتی افراد کم ہوگئے۔