ایتھنز/برسلز(نیوز ڈیسک) یورو زون میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں اپنی نچلی ترین سطح پر آ گئی ہے،دوسری جانب جرمنی میں بھی بے روزگاری کی شرح میں معمولی سی کمی واقع ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورو اسٹیٹ نے ایک بیان میں کہاکہ جنوری میں اس انیس رکنی اس بلاک میں بے روزگاری10.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ برس دسمبر میں یہ 10.4 فیصد تھی۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ اب بھی یورو زون کے تقریباً سترہ ملین افراد کے پاس روزگار نہیں ہے۔ دوسری جانب جرمنی میں بھی بے روزگاری کی شرح میں معمولی سی کمی واقع ہوئی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں