نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پٹھانکوٹ ائربیس حملے میں ملوث پاکستان کے غیر ریاستی عناصر کو حکومت کی مدد حاصل تھی کیونکہ غیر ریاستی عناصرکوئی بھی ایسا کام ریاست کی حمایت کے بغیر آسانی سے نہیں کرسکتے،این آئی اے کی تحقیقات میں سب چیزیں سامنے آجائیں گی ، پٹھانکوٹ ائیربیس پرممکنہ حملے کی پیشگی انٹیلی جنس موصول ہوئی تھی ،تمام اہم تنصیبات کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔منگل کو بھارتی میڈیاکے مطابق وزیر دفاع منوہر پریکر نے راجیہ سبھا (ایوان بالا) میں ضمنی سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ پٹھانکوٹ حملے کے حوالے سے این آئی اے کی تحقیقات میں سب چیزیں سامنے آجائیں گی ،حملے میں یقینی طور پر پاکستان کے غیر ریاستی عناصر ملوث ہیں،کوئی بھی غیر ریاستی عناصر ریاست کی حمایت کے بغیر کوئی کام اتنی آسانی سے نہیں کرسکتے۔پٹھانکوٹ جیسے اہم اڈوں کے سرحدی علاقوں سے دور منتقل کرنے کے حوالے سے ایک سوال پر منوہر پریکر کا کہنا تھاکہپٹھانکوٹ ائیر بیس بہت اہم اڈا ہیکیونکہ یہ سرحد کے قریب واقع ہے اور پٹھانکوٹ ائیربیس پر بہت زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ہے اسکی دوسری جگہ منتقلی ایک مہنگا کام ہوگا۔بھارتی وزیر دفاع نے ایوان کا آگاہ کیا کہ پٹھانکوٹ ائیربیس پرممکنہ حملے کی پیشگی انٹیلی جنس موصول ہوئی تھی۔ اب ہم نے معمول کی سیکورٹی کے علاوہ سیکورٹی آڈٹ شروع کررکھا ہے اور تمام تنصیبات کو محفوظ بنانے کیلئے کام جاری ہے ۔