اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم محمدنواز شریف نے کہاہے کہ وفاقی دارالحکومت کی حیثیت سے اسلام آباد خصوصی توجہ کا متقاضی ہے, شہر کی ترقی کیلئے مقامی حکومت سے بھرپور تعاون کیا جائے گا ۔ اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے وزیراعظم ہاﺅس میں وزیراعظم نواز شریف سے کی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے وفاقی دارالحکومت کا پہلا میئر بننے پر شیخ انصر عزیز کو مبارکباد دی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ شیخ انصر کی قیادت میں اسلام آباد کے بلدیاتی نمائندے شہر کی ترقی میں کردار ادا کریں گے ۔ اس ضمن میں وفاقی حکومت بھرپور تعاون کرے گی ۔ شہر کے دیہی اور شہری علاقے کے رہائشیوں کو بنیادی سہولیات کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ شہر کی خوبصورتی اور شہریوں کیلئے سہولیات میں اضافہ کریں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دارالحکومت ہونے کی حیثیت سے اسلام آباد خصوصی توجہ کا متقاضی ہے مگر بدقسمتی سے ماضی میں اس شہر کو نظرانداز کیا جاتا رہا ۔ شیخ انصر عزیز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے ویژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے اسلام آباد کو حقیقی معنوں میں جدید اور ترقی یافتہ شہر بنائیں گے ۔
وفاقی دارالحکومت کی حیثیت سے اسلام آباد خصوصی توجہ کا متقاضی ہے ,محمد نواز شریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































