پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ملتان, مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم سے 8 افراد جاں بحق، 20 زخمی

datetime 1  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وہاڑی(نیوز ڈیسک) ملتان روڈ پر ٹبہ سلطان پور کے قریب اڈہ غلام حسین پر مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم سے 8 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے ہیں جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اظہار افسوس کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس وہاڑی سے ملتان جارہی تھی اور راستے میں اڈا غلام حسین پر مخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، تصادم کے نتیجے میں بس الٹ گئی جس کی وجہ سے بس میں موجود مسافروں کو سخت چوٹیں آئیں ۔ ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے اور زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی اور ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری اور دھند کے باعث پیش آیا جس کی وجہ سے 8 افراد جاں بحق اور20 زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے کے باعث آئل ٹینکر سے تیل نکل کر سڑک پر دور دور تک پھیل گیا ہے جس میں کسی بھی وقت آگ لگنے کا خدشہ ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں مہیا کی جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…