پشاور (نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ شہدأ کی قربانیاں رائیگاں ہیں جانے دیں گے ، دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے ، ملک کے ہر کونے میں پیچھا کریں گے انہیں بھاگنے نہیں دیں گے ، ان کے ٹھکانے تباہ کریں گے ، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں جبکہ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن کی جانب سے آرمی چیف کو شوال میں جاری آپریشن پر بریفنگ دی ہے اور انہیں بتایا گیا ہے کہ شوال کا علاقہ پاک افغان سرحد کے قریب ہے، دہشت گرد سرحد پار کرکے پاکستان کی حدود شوال میں آئے ، پاک فوج کے جوانوں نے گزشتہ روز دہشت گردوں کو بھاگنے نہیں دیا اور مار ڈالا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے کیپٹن عمیر عباسی ، حوالدار حاکم علی، سپاہی حمید اور سپاہی راشد کی نماز جنازہ کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں ادا کر دی گئی جس کے بعد میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں ،جہاں ان کی تدفین اعلیٰ فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی۔نماز جنازہ میں آرمی چیف اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان سمیت اعلیٰ حکام اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔ جنرل راحیل شریف نے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی اورشہید ہونے والے کیپٹن کے جسد خاکی کو کاندھا بھی دیا۔شہید کیپٹن عمیر عباسی کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے ایبٹ آباد روانہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال پشاور کا دورہ بھی کیا اور وہاں زیر علاج زخمی جوانوں کی عیادت کی۔ جنرل راحیل شریف اس موقع پر خصوصی طور پر اسپتال میں زیر علاج افغان فوجی اہلکار عالم زیب خان کے بیڈ کے قریب گئے اور اس کی بھی عیادت کی ۔جنرل راحیل شریف نے عالم زیب کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔افغان فوجی نے امداد کی فراہمی پر آرمی چیف اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ۔ علاوہ ازیں جنرل راحیل شریف کو شوال میں جاری آپریشن میں ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہاکہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے جڑسے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ دہشت گردوں کو شوال سے فرار ہونے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ملک سے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم دہشت گردوں کا ملک کے ہر کونے میں پیچھا کریں گے اور ان کے تمام ٹھکانے تباہ کریں گے۔ آرمی چیف نے دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار جوانوں کے حوصلے اور عزم کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردوں کوفرار نہیں ہونے دیں گے اور پاکستان سے ہر کونے سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر دیا جائے گا۔ آرمی چیف نے کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ بھی کیا جہاں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے انہیں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہیں بتایا گیا ہے کہ شوال کا علاقہ پاک افغان سرحد کے قریب ہے دہشت گرد سرحد عبور کے پاکستان کی حدود میں داخل ہوتے ہیں، پاک فوج کے جوانوں نے گزشتہ روز دہشت گردوں کو بھاگنے نہیں دیا اور مار ڈالا۔ جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب کی کامیابیوں اور پاک فوج کے جوانوں کی جرات اور بہادری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے آخری ٹھکانوں کو کامیابی سے ختم کیا جارہا ہے،ہم دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے، آرمی چیف نے شوال کے دشوار پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں کیپٹن عمیر عباسی سمیت پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے تھے ۔
دہشتگرد افغان سرحد پار کرکے شوال آئے، پاک فوج، بھاگنے نہیں دیں گے، آرمی چیف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































