اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بحیثیت چیئرمین ان پر کوئی دبائو نہیں نہ سیاسی اور نہ ہی غیر سیاسی 40 برس سے سرکاری ملازمت میں ہوں یار دوست ضرور فون کرتے ہیں مگر آج تک کسی نے کسی مجرم کو چھوڑنے کےلئے مجبور نہیں کیا۔ نیب میں آنے والی کوئی شکایت بھی سرد خانے کی زینت نہیں بنتی دو ماہ کے اندر اندر ہر ڈائریکٹر جنرل آنے والی درخواستوں پر یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ وہ قانونی کارروائی کرنے کے قابل ہے یا نہیں۔ اخبار نویسوں کے ایک گروپ سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان چوہدری نے کہاکہ کسی بھی کیس کا ریفرنس دائر کئے جانے تک دس ماہ صرف ہوتے ہیں دو ماہ میں جانچ پڑتال کی جاتی ہے چار ماہ میں انکوائری اور چار ماہ میں تفتیش مکمل کرکے ریفرنس عدالت میں پیش کردیا جاتا ہے ۔جنگ رپورٹر ایوب ناصر کے مطا بق نیب کے ذریعے ہونے والی کسی بھی انکوائری میں نیب اہلکاروں کی کوئی کمیشن نہیں ہوتی تمام ریکوری متاثرین میں تقسیم کی جاتی ہے پلی بارگین میں لوٹی گئی رقم منافع سمیت وصول کی جاتی ہے کرپشن کا مرتکب اعتراف جرم پر سرکاری ملازم نوکری سے جاتا ہے جبکہ سیاستدان 10 برس کےلئے اہم سرکاری عہدوں سے دو ر ہوجاتا ہے۔ نیب میں بھی خرابیوں کی نشاندہی پر ایکشن لیا جاتا ہے خواہش ہے کہ کاش ہم خود احتسابی شروع کردیں اور ایک اچھی قوم بن کر ابھریں۔
سیاسی یا غیرسیاسی کوئی دبائو نہیں، کاش ہم خوداحتسابی شروع کردیں، چیئرمین نیب
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































