جدہ (نیوز ڈیسک)سعودی وزارت داخلہ نے کہا کہ محکمہ انسداد منشیات فورسز نے پچھلے سال اور رواں برس کے ابتدائی چار مہینوں میں953 افراد کو حراست میں لیا جن پر منشیات کی اسمگلنگ اور اس کی ترویج میں ملوث عناصر شامل ہیں۔منشیات کیسز میں گرفتار ہونے والے ملزمان میں 258 مقامی 695 ملزمان کا تعلق 35 مختلف ملکوں سے ہے۔ترجمان وزارت داخلہ جنرل منصور الترکی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ منشیات مافیا کے خلاف آپریشن میں ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور 28 زخمی ہوئے ، پانچ منشیات فروش ہلاک اور 13 زخمی ہوئے۔ترجمان نے بتایا منشیات کے سمگلروں کے خلاف کارروائیوں میں ان سے نہ صرف بھاری مقدار میں منشیات کی مختلف اقسام قبضے میں لی گئیں بلکہ اسلحہ اور بھاری رقوم بھی ضبط کی گئی ہیں۔گرفتار ملزمان کو عدالتوں میں پیش کیا گیا۔ ان میں سے بعض کو سزائیں سنائی جا چکی ہیں کئی کا ٹرائل جاری ہے۔