لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے ٹاون شپ میں خاتون وکیل کے گھر پر فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ٹاون شپ میں رہائش پذیر خاتون وکیل کے گھر پر ایک شخص نے فائرنگ کر دی جس سے گھر میں کھڑی گاڑی اور گیٹ کو نقصان پہنچا۔پولیس نے علاقے کے رہائشی حنیف عرف ہنی کو فائرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے