پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے‘ اہلیہ خالد خواجہ

datetime 29  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) ایک نئی کتاب میں ایک بار پھر دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن سے پیسے لیے۔یہ دعویٰ پاکستانی خفیہ ایجنسی انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق افسر خالد خواجہ کی اہلیہ شمامہ خالد کی تحریر کردہ کتاب ’خالد خواجہ: شہیدِ امن‘ میں کیا گیا۔کتاب میں تحریر کیا گیا ہے کہ محمد نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے ضیاء الحق کے دور کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی بینظیر بھٹو کے خلاف انتخابات لڑنے کے لیے فنڈز حاصل کیے۔کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کے اسلامی نظام حکومت متعارف کرانے کے عہد نے نہ صرف خالد خواجہ بلکہ اسامہ بن لادن کو بھی متوجہ کیا، لیکن اسامہ کی جانب سے بھاری فنڈنگ کے نتیجے میں اقتدار میں آنے کے بعد نواز شریف اپنے وعدوں سے مکر گئے۔کتاب میں آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل کا وہ نوٹ بھی شامل ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ خالد خواجہ کے کچھ عرصے تک نواز شریف سے قریبی تعلقات رہے۔کتاب کے مطابق فلسطین سے تعلق رکھنے والے ’عالمی جہاد کے بانی‘ عبداللہ اعظم نے خالد خواجہ کو اسامہ بن لادن سے متعارف کرایا، عبداللہ اعظم نے فنڈز اکٹھے کیے اور عرب ممالک سے جنگجو بھرتی کیے جو ’افغان عرب‘ کہلائے، جبکہ عبدللہ نے ہی اسامہ کو افغانستان آنے پر قائل کیا۔شمامہ خالد نے اپنی کتاب میں مزید کہا ہے کہ خالد خواجہ کو پاکستانی طالبان کے ایک ذیلی گروپ نے اْس وقت قتل کیا جب وہ شورش زدہ قبائلی علاقوں میں امن مشن پر تعینات تھے۔خالد خواجہ، کرنل (ر) امام اور برطانوی صحافی اسد قریشی کے ہمراہ شمالی وزیرستان گئے تھے، خالد خواجہ اور کرنل امام کو دہشت گردوں نے قتل کردیا جبکہ اسد قریشی کو تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کردیا گیا۔واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ خالد خواجہ اور دو دیگر افراد 26 مارچ 2010 کو شمالی وزیرستان سے لاپتہ ہوئے اور چند ہفتوں بعد ان کی لاش برآمد کی گئی تھی۔کتاب میں لکھا گیا ہے کہ خالد خواجہ ڈرون حملوں کی تباہ کاریوں کی عکس بندی کے لیے وزیرستان گئے تھے۔کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خالد خواجہ مارچ 2010 کے اوائل میں شمالی وزیرستان گئے تھے، جہاں انہوں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ولی الرحمٰن محسود، حکیم اللہ محسود اور حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر شیر خان سے ملاقات کی۔شمامہ خالد نے اپنی کتاب میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی ’را‘ اور امریکا کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) پر خالد خواجہ اور کرنل امام کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…