بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اب مسجد الحرام میں حج اور عمرہ کے دوران رش نہیں ہو گا

datetime 29  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوز ڈیسک)مسجد الحرام میں حج اور عمرہ کے دوران رش کو کنٹرول کرنے اور سیکورٹی معاملات کی بہتری کے لئے ایک نیا سمارٹ سسٹم تیار کر لیا گیا ہے اور ان دنوں اس کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ڈائریکٹوریٹ برائے حج اور عمرہ سیکیورٹی آپریشنز کے کرنل بدر بن سعود السعود کے مطابق جدید ترین راصد سسٹم ام القراء4 یونیورسٹی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ اس نئے سسٹم کی مدد سے ایک نیا الیکٹرانک پلیٹ فارم لگایا جائے گا جس پر 50 کیمروں کی مدد سے رش کی صورتحال دکھائی جائے گی۔اس نظام کو حج اور عمرہ کی سیکورٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میجر سعود الخالیاوی کی زیر نگرانی نافذ کیا جائے گا ، جبکہ سپیشل فورسز برائے حج وعمرہ کے کمانڈر میجر محمد الشریف بھی اس منصوبے کی نگرانی کررہے ہیں۔ام القراء4 یونیورسٹی میں ریسرچ ٹیم کے سربراہ انس باسلمہ کا کہنا تھا کہ جدید ترین راصد سسٹم کا مقصد مسجد الحرام میں زائرین کی نقل وحرکت کو سبک رو بنانا ہے جس سے رش کی صورتحال میں کافی حد تک کمی آئے گی۔واضح رہے کہ مسجد الحرام میں حاجیوں کی بہت زیادہ تعداد کی وجہ سے بھگڈر مچنے کے واقعات میں لاکھوں لوگوں کی جانوں ضائع ہوتی ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…